کیئر اسٹارمر کے استعفے کے بعد برطانوی وزیرِ اعظم بننے کی دوڑ میں سرِ فہرست اینڈی برنہم نے رکن پارلیمنٹ کا حلف اٹھا لیا۔
وزارت عظمیِ کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے انہوں نے گریٹر مانچسٹر کے میئر کا عہدہ چھوڑ کر مارکرز فیلڈ کا ضمنی انتخاب جیتا ہے۔
اینڈی برنہم خود کو سوشلسٹ کہتے ہیں اور لیبر پارٹی کے نرم بائیں بازو سے تعلق رکھتے ہیں۔
اینڈی برنہم کو بلا مقابلہ وزیرِ اعظم بننے سے روکنے کے لیے لیبر پارٹی کے 2 ایم پیز وزارتِ عظمی کی دوڑ میں شامل ہونے پر غور کر ر ہے ہیں۔
اگلے برطانوی وزیرِ اعظم کو 81 اراکینِ اسمبلی کی حمایت سے لیبر پارٹی کی قیادت جیتنا ہو گی، جس کے لیے کاغذاتِ نامزادگی کی آخری تاریخ 16 جولائی ہے۔
