0

ڈھرکی اور خیرپور میں دریافت ہونیوالے نئےکنوؤں سےگیس کی پیداوار شروع ہوگئی

صوبہ سندھ کے علاقوں ڈھرکی اور  خیرپور میں دریافت  ہونے والے نئے کنوؤں سےگیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔

ماڑی انرجیز کے مطابق صوبہ سندھ میں ڈھرکی سے شمس ون سے ہونے والی دریافت سے حاصل ہونے والی گیس سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کردی گئی ہے۔ یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس سوئی ناردرن کے سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔

ماڑی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز ڈھرکی آپریٹر اور 100 فیصد حصص کی مالک ہے۔

دوسری جانب  او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع خیر پور میں واقع سہتو  ون کنویں سےگیس کی پیداوار شروع کر دی، یہاں  یومیہ 60 لاکھ مکعب فٹ گیس سوئی سدرن کے نیٹ ورک میں شامل کی جارہی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سوئی سدرن کو گیس سپلائی کے لیے 5 کلو میٹر پائپ لائن پائپ بچھا کر سنجھورو   پراسیسنگ پلانٹ سے منسلک کر دی گئی ہے۔ گیس پراسیسنگ کے بعد سوئی سدرن نیٹ ورک میں شامل کی جارہی ہے۔

ترجمان کےمطابق مستقبل میں کنویں کی پیداوار میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں