0

راچڈیل میں پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نادرا سروس کا انعقاد، قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹر کے تعاون سے کمیونٹی کو شناختی دستاویزات کی سہولت گھر کی دہلیز پر فراہم کی گئی۔

کیسل میئر کمیونٹی سینٹر راچڈیل میں پاکستان ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے نادرہ سرجری کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر سے نادرہ کے عملے نے آکر پاکستانی کمیونٹی کو نئے نادرہ کارڈ بنانے اور پُرانے کارڈوں کی تجدید کی سہولت فراہم کی ۔۔۔
اس موقع پر پکی خبر سے بات کرتے ہوئے چیئرمین اور بانی پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد احمد پاشا اور پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ٹرسٹی معروف کاروباری اور سیاسی اور سماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق کا کہنا تھا کہ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام 1960 میں عمل میں لایا گیا تھا جو تب سے بلا تفریق پاکستانیوں اور کشمیریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔۔۔
ساٹس۔!
پکی خبر سے بات کرتے ہوئے معروف کاروباری اور سیاسی شخصیئت محمد امتیاز ، کونسلر محمد شفیق، کونسلر عاصم رشید، سید منیر احمد ، اور دیگر کا پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نادرہ سرجری نہایت اہم اقدام ہے خاص طور پر معذور اور بزرگ لوگوں کے لیے جو مانچسٹر نہیں جاسکتے اُنہیں اُن کے گھر کی دیلیز پر یہ سہولت میسر کرنے پر ہم اُن کے بے حد مشکور ہیں ۔۔۔
راجہ واجد بیوروچیف پکی خبر راچڈیل گریٹر مانچسٹر ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں