0

کے-6 چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق

گلگت بلتستان میں کے-6 چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا۔

الپائن کلب کے مطابق حادثہ گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی ہُشے میں پیش آیا، جاں بحق فرانسیسی کوہ پیما تین رکنی بین الاقوامی ٹیم کا حصہ تھا۔

الپائن کلب کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دیگر دو ارکان تاحال بیس کیمپ واپس نہیں پہنچے ہیں، پولیس اور رضاکاروں پر مشتمل ریسکیو ٹیم علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں