0

اسلام آباد: ایف آئی اے کا چھاپہ، انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے اور پی ہوٹا ٹیم  نے سیکٹر ایف 7 میں چھاپہ مار کر انسانی اعضا کی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں انسانی پلاسنٹا برآمد کرلیا گیا، تازہ خشک اور پراسیس شدہ پلاسنٹا کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسپتالوں سے انسانی پلاسنٹا حاصل کرنے میں ملوث تھے، پلاسنٹا پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے اسپتالوں سے جمع کیا جاتا تھا، ملزمان پلاسنٹا کو بھیڑ کے اعضا ظاہر کرکے بیرون ملک بھجواتے تھے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان کا ویتنام کو پلاسنٹا برآمد کرنے کا انکشاف ہوا، پراسیس شدہ پلاسنٹا ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، ملزمان نے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے نیٹ ورک قائم کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق برآمد شدہ نمونے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال بھجوا دیےگئے، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں