اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر مقبوضہ بیت المقدس سے شمالی اسرائیل جارہے تھے کہ اچانک ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا، اسرائیلی صدر نے دوسرے ہیلی کاپٹر میں اپنا سفر جاری رکھا۔
