0

خراب موسم کے باعث لندن آنے اور جانے والی پروازوں میں تاخیر، ہزاروں مسافرپریشان

خراب موسم کے سبب لندن آنے اور جانے والی پروازوں میں تاخیر سے ہزاروں مسافرپریشان ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے بعد کل بارش سے سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتےکو ہیتھرو اور گیٹ وک پر آنے اور جانے والی 900 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اس کے علاوہ ہیتھرو ائیرپورٹ کا ڈپارچر بورڈ یورپی ممالک کی متعدد پروازیں منسوخ دکھا رہا ہے اور انتظامیہ نے ہیتھرو اور گیٹ وک ائیرپورٹس آنے والوں کو پرواز کا اسٹیٹس پیشگی ائیر لائن سے پوچھنے کا مشورہ دیا ہے۔

یوکے ائیر ٹریفک کنٹرول سروس کے مطابق پروازوں کی تاخیر کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں