وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے 5 کروڑ 46لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کا سابقہ ریکارڈ عبور کرلیا، 138 سالہ کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ بحری شعبے کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔
جنید انوار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خطے کا مضبوط بحری و تجارتی مرکز بنانے کے لیے اصلاحات جاری ہیں، بندرگاہوں کی جدید خطوط پر ترقی اور توسیع کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ کراچی پورٹ کی مسابقتی صلاحیت بڑھانے کےلیےاقدامات جاری رہیں گے، پورٹ کی استعداد،آپریشنل کارکردگی،انتظامی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
