ناظرین۔۔
خطےمیں ایران کےساتھ واحد ملک عمان بھی اس کا ساتھ چھوڑگیا۔۔عمان وہ ملک ہے جس نے جنگ کےشروع سے لےکر اب تک ہرموقع پر ایران کی حمایت کی ،،آپ کویادہوگا ،استنبول اور جنیوامیں پہلے ایران امریکا مذاکرات کامیزبان بھی عمان تھا،،اس کی ثالثی یا میزبانی میں مذاکرات جاری تھے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28فروری کو اچانک ایران پرحملہ کرکے نہ صرف مذاکرات کوسبوتاژکیابلکہ ایران میں تباہی وبربادی مچادی ،اس موقع پرعمان واحد ملک تھا جو کھل کرایران کےساتھ کھڑاہواجس نے امریکی حملوں کی مذمت کی ،اور مذاکرات کےدوران حملوں کوسخت ناپسند کیا۔۔۔
آبنائےہرمزکےمعاملے پر اب تک عمان ایران کےساتھ تھا،،دونوں ملک کرآبنائےہرمزپرٹیکس لگانا چاہتے تھے،ٹول ٹیکس یا فس نافذکرنا چاہتے تھے لیکن آج اچانک عمان نے یوٹرن نےلیاہے۔۔۔اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر ٹرانزٹ فیس کی مخالفت کردی ہے۔۔۔فرانسیسی ریڈیو کو انٹریو میں عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان ٹرانزٹ فیس کی حمایت نہیں کرتا تاہم میری ٹائم، ماحولیات، اور نیویگیشنل خدمات کے عوض رضاکارانہ ادائیگی کے معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے۔ ناظرین گزشتہ روز عمان اور ایران کی آبنائے ہرمز سے متعلق مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ عُمان بھی اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے انتظامات میں شامل ہو۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان کا یہ بھی ماننا ہے کہ فراہم کی جانے والی خدمات کے بدلے فیس وصول کی جانی چاہیے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق عمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ مسقط آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتا۔ سمندری، ماحولیاتی اور جہاز رانی کی خدمات کے عوض رضاکارانہ بنیادوں پر فیس وصول کرنے پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی خدمات میں جہاز رانی کی حفاظت بہتر بنانا، سمندری آلودگی سے تحفظ اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کی تیاری شامل ہو سکتی ہے۔
ناظرین۔۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، ایران کا رواں ہفتے قطرمیں اجلاس شاید اہم ثابت ہو، شاید نہ ہو۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر راضی ہے، عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ خام تیل کی موجودہ قیمت ایران جنگ سے پہلے کی قیمت سے بھی کم سطح پر ہے جس اجلاس کی صدرٹرمپ بات کررہےہیں اس کےحوالےسے ایران مسلسل انکارکررہاہے کہ نہ تووہ اس اجلاس سے باخبرہے اورنہ ہی وہ اجلاس میں شرکت کرےگا۔۔اجلاس میں کون کون ہوگا یہ رات گئے تک معلوم ہوگا لیکن ایران کی مسلسل تردید بتاتی ہے ڈیل کےمعاملات ایک بارپھر پٹڑی سے اترچکےہیں ۔۔کیونکہ ایرانی صدرنےبھی صاف صاف کہہ دیاہے مفاہمت دوطرفہ معاملہ ہے، امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معقول شیخی بگھارنے اور بے بنیاد دھمکیوں کے مقابلے میں ہمارا مؤقف واضح ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ہماراموقف ہے فیصلے کرتے وقت عقل ودانش اور انسانی وقار کو بنیاد بنایا جائے، عملی اقدامات کے وقت فیصلہ کن اور بےخوف دفاع کیا جائے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی مذاکرات کا شیڈول طے نہیں کیا گیا،،اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی تکنیکی وفد اس ہفتے دوحہ کا دورہ کرے گا تاہم اس کا امریکی حکام کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ترجمان کے مطابق ایران نے ابھی تک حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات شروع نہیں کیے کیونکہ اس کے لیے مفاہمتی یادداشت کے بعض نکات پر عمل درآمد ضروری ہے، جو اس وقت ایران کی اولین ترجیح ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، ایران کی درخواست پر ملاقات کل دوحہ میں ہوگی۔بعد میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایران کے ساتھ متوقع اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ناظرین ۔۔ادھرامریکا میں صدرٹرمپ کےجنگی جنون اوراختیارات کولگام دینے کےقانون کی منظوری کےبعدانہیں اب ہرفیصلے کیلئے امریکی کانگرس سے ہرصورت رجوع کرناپڑےگا،، امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر کانگریس کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کرلیا ہے،،ویب سائٹ کے مطابق اعلیٰ حکام آج ایران سے ہونے والے معاہدے اور حالیہ پیشرفت پر باضابطہ بریفنگ دیں گے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پہلی بار امریکی انتظامیہ وسیع پیمانے پرقانون سازوں کو اعتماد میں لے رہی ہے۔ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بریفنگ کا مقصد داخلی سطح پر سیاسی دباؤ کو کم کرنا ہے اور امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایک متفقہ حکمت عملی تشکیل دینا ہے
چین اور پاکستان مل کر سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمدکراسکتے ہیں، ڈاکٹر وکٹرگاؤ
بھارت جنگ کے بیج بونے سےگریز کرے، کسی بین الاقوامی معاہدے کو سبوتاژ کرنےکی قیمت بہت بھاری ہوسکتی ہے: اسحاق ڈار نے خبردار کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے نمٹنےکیلئے نیا فنڈ قائم کردیا
افغان شہریوں نے طالبان حکومت کے بہتر معیشت کے دعوؤں کو مسترد کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب نےکنٹرول آف ہیبچوئل افینڈرز بل روک دیا، بل پر ازسرنو غور کی یقین دہانی
امریکی سپریم کورٹ نے امریکا میں پیدائش پر حق شہریت محدودکرنےکا ٹرمپ کا حکمنامہ مستردکردیا
حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپےکی بڑی کمی کردی
ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی اہداف پر حملوں، منجمد اثاثوں کی واپسی اور امریکا اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائیوں نے خطے میں نئی صف بندی اور بڑھتی کشیدگی کے خطرات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ایک بار پھر لبنان کا سفر کرنے کی اجازت دے دی
بھارت سن لےپاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وفاقی وزیر مصدق ملک