زہ اور مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے بے گھر اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام مسلسل جاری
صہیونی فورسزکی تازہ بےرحمانہ کارروائیوں میں بچوں اور خواتین سمیت کئی فلسطینی شہید، عرب میڈیا
صیہونی فورسز نے غزہ کے علاقے المواسی میں قائم پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنایا، سوئے ہوئے بے گھر افراد پر وحشیانہ بمباری کی گئی
حملے کے نتیجے میں ایک سال کے شیر خوار بچے اور 23 سالہ ماں سمیت 6 فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
دیرالبلاح میں بھی اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کےعلاقے راملہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک 15 سالہ لڑکے کو شہید کر دیا۔
