0

غزہ پیس بورڈ پر اپوزیشن جماعتیں ایک ، پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کردی

غزہ پیس بورڈ پر اپوزیشن جماعتیں ایک ، پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کردی ، امن بورڈ معائدے کی شرائط پبلک کرنے اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ ، مولانا فضل الرحمان نےکڑی تنقید کی اور کہا 70ہزار فلسطینیوں کا قاتل نیتن یاہو کے ساتھ بیٹھ کر ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف امن پر مشاورت کر رہے ہوں گے۔آج ٹرمپ کے پیس بورڈ پر بات کرنا بہت ضروری ہے ٹرمپ خود ہی پیس بورڈ کا سربراہ بیٹھا ہے، ٹرمپ جس کو چاہے پیس بورڈ کا ممبر بنا دے جس کو چاہے نکال دے۔، برطانیہ کی سرپرستی میں اسرائیلی ریاست قائم کردی گئی، لیگ آف نیشنزکی رپورٹ میں بھی یہودیوں کو فلسطین میں آباد نہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں