0

فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے باعث مختلف مقامات پر جنگلات میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی

فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے باعث مختلف مقامات پر جنگلات میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی
آگ کے باعث 900 ایکڑ سے زائد جنگلات جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔
قریبی قصبوں اور رہائشی علاقوں سے تین ہزار مقامی افراد اور سیاحوں کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
فائر فائٹرز، امدادی ٹیمیں، بھاری مشینری اور آگ بجھانے والے طیارے شعلوں پر قابو پانے کے لیے مسلسل کارروائیوں میں مصروف
شدید گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث ریسکیو آپریشن کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی محکمۂ موسمیات میٹیو فرانس نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک میں گرمی کی ایک نئی لہر آنے کا امکان ہے، اگرچہ اس کی شدت گزشتہ ماہ جون جیسی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں