روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ امریکا کیخلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔
دیمتری میدودیف اعلی سطح کے روسی وفد کی قیادت کررہے ہیں جو ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت کیلئے تہران میں ہے۔
تعزیتی تقریب میں شرکت کے بعد پیغام میں دیمتری میدودیف نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر روس بھی ایرانی قوم کے دکھ میں شریک ہے۔
سربراہ روسی سلامتی کونسل دیمتری میدودیف کاکہنا تھاکہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے دکھ نے ایرانی قوم کو متحد کردیا ہے۔ایرانی قوم امریکا یا کسی بھی دوسرے ملک کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔
دیمتری میدودیف نے کہا کہ امریکا کیخلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔
واضح رہے کہ اس دورے میں روسی وفد نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے تہران اور ماسکو کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدوں پر عمل میں تیزی پر زور دیا اور کہا کہ خاص طور پر معاشی، تجارتی، توانائی اور ٹرانزٹ سیکٹر میں کیے گئے معاہدوں پر تیزی سے عمل ہوناچاہیے۔
