0

بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیزی، اتر پردیش میں مزید 5 مساجد شہید کردی گئیں

بھارت میں مسلم مخالف اقدامات میں کمی نہ آسکی۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مزید 5 مساجد شہید کردی گئیں، انتہا پسند حکومتی رہنماؤں نے مسجدوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے قانونی پیچیدگیوں کا سہارا لیا۔

حکومتی رہنماؤں نے کہا کہ مساجد کی یہ عمارتیں مبینہ طور پر اجازت کے بغیر غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی تھیں۔

بھارتی حکام کا مؤقف ہےکہ تمام کارروائیاں قانونی اور انتظامی ضابطوں کے مطابق کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ مودی کے بھارت میں اس سے قبل بھی درجنوں مذہبی ڈھانچے گرائے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں