0

آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال کے خلاف لندن میں ہزاروں کشمیریوں کا احتجاج، انسانی حقوق کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی بحالی کا مطالبہ۔

آزاد جموں و کشمیر میں پچھلے ایک مہینے سے جو حالات چل رہے ہیں اُس کے خلاف برطانیہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں آئے کشمیریوں اور اُن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے والوں نے لندن کی سڑکوں پر ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ۔۔۔
احتجاجی مظاہرے کا آغاز پارلیمنٹ اسکوائر سے ہوا، جہاں مرد و۔ خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔

مظاہرین پارلیمنٹ اسکوائر سے ٹرافلگر اسکوائر ہوتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر پہنچے، جہاں انہوں نے آپنے حقوق کے لیے لب نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات پیش کیے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری کارروائیوں کے دوران عام شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خوراک کی ترسیل اور دیگر بنیادی سہولیات بحال کی جائیں، انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کی جائے، اور شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
شرکاء نے برطانوی حکومت اور عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں، انسانی حقوق سے متعلق اٹھائے جانے والے خدشات پر توجہ دیں، اور تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیں کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور بنیادی آزادیوں کو یقینی بنایا جائے۔
لندن میں ہونے والا یہ احتجاج کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں پرامن انداز میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں