0

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شہپور زادران انتقال کرگئے

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شہپور زدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی شہپور زادران کے انتقال کی تصدیق کردی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے شہپور زادران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہپور زادران افغانستان کرکٹ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے تھے، شہپور زادران کے جنازے کا اعلان خاندان والوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ شہپور زادران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ افغانستان کے متعدد کھلاڑی بھارتی اسپتال میں شہپور زادران کی عیادت کے لیے جاتے رہے۔

شہپور زادران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں