0

اسکردو جانیوالے نجی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا ، انجن کو شدید نقصان

کراچی: اسکردو کیلئے پرواز کرنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ائیرلائن ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 455 میں 170 مسافر سوار تھے جس کےٹیک آف کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکراگیا۔

پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس 320 طیارے کے انجن نمبر ٹو کو شدید نقصان پہنچا اور طیارے کے انجن کے بلیڈ ٹوٹ گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے مسافروں کوائیرپورٹ لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں