اسلام آباد سمیت پاکستان کےبڑے شہروں میں نائٹ پارٹیز کلچر سے ایچ آئی وی پھیل رہا ہے، وفاقی وزیر صحت کا انکشاف
ایچ آئی وی کی ایک بڑی وجہ رات کو نوجوان نسل کی نائٹ پارٹیاں ہیں ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
نائٹ پارٹیز میں ڈرگز کے استعمال کے بعد نوجوان نسل کی جنسی سرگرمیاں بھی ایچ آئی وی کے بڑھنے کی وجہ ہیں، نائٹ پارٹیز میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر شدید تشویش ہے۔ مصطفیٰ کمال
پاپولیشن کنٹرول کے معاملے پر وزیراعظم انتہائی سنجیدہ ہیں اور متعدد اجلاس کرچکے ہیں، مصطفیٰ کمال
این ایف سی ایوارڈ کا 82 فیصد فارمولا پاپولیشن کی بنیاد پر ہے، یہ صوبوں کو آبادی بڑھانے کا ایک طرح کا انسینٹیو دے رہا ہے، مصطفیٰ کمال
