ایران کےجنوبی علاقوں میں حملے کس نے کئے؟امریکا کی تردید کےبعد سوالات کھڑے ہوگئے
جمعرات کو صوبے بوشہر کے مختلف علاقوں اور قریبی شہر چوغادک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ایرانی میڈیا
امریکا نے ایران پر ہونے والے ان حملوں میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کردی
رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر ایک امریکی اسرائیلی پروجیکٹائل بوشہر کے مضافات میں واقع فوجی ہیڈکوارٹر سے ٹکرایا،
بوشہر وہ صوبہ ہے جہاں تہران کی واحد سول جوہری تنصیب واقع ہے۔ایرانی میڈیا
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی شہر کنارک میں بھی مزید 3 دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
امریکا اور ایران کے درمیان 7جولائی سے حملوں کا تبادلہ جاری ہے،جواب میں تہران نے خلیجی خطے میں واقع متعدد امریکی فوجی مقامات کو بھی نشانہ بنایا
