وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 8 اشیاء سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے آلو 3.94 اور چکن 3.70 فیصد مہنگا ہوا جبکہ پیاز 3.54 اور آٹے کی قیمت میں 1.61 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے، بیف اور تازہ دودھ سمیت دیگر کئی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 23.3 فیصد سستے ہوئے جبکہ دال مونگ 2.15 اور دال مسور 0.52 فیصد سستی ہوئی۔ اس کے علاوہ پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
