امریکا کے ریپبلکن سینیٹر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی لنزے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹر لنزے گراہم کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ ان کی موت اچانک طبیعت خراب ہونے سے ہوئی۔
سینیٹر گراہم حال ہی میں یوکرین کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے جمعے کو صدر زیلنسکی سے ملاقات کی تھی۔
لنزے گراہم 2003 میں پہلی مرتبہ امریکی سینیٹر منتخب ہوئے اور اس کے بعد مسلسل سینیٹر منتخب ہوتے آئے جبکہ ان کا شمار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے لنزے گراہم کی موت پر کہا کہ وہ ایک عظیم سینیٹر، محبِ وطن اور ان کے قریبی دوست تھے، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی لنزے گراہم کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اپنے عظیم ترین دوستوں میں سے ایک کو کھو دیا۔
