0

دہشتگرد جتنے مرضی حملےکرلیں، ہم پاکستان کا پرچم نہیں چھوڑیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز  بگٹی کا کہنا ہےکہ دہشت گرد جتنے مرضی حملےکرلیں، ہم پاکستان کا پرچم نہیں چھوڑیں گے، بلوچستان کے لوگ  پاکستان  سے محبت کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں نوابزادہ سراج رئیسانی کی برسی کی تقریب سے خطاب  میں  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز  بگٹی کا کہنا تھا کہ 3 روز  پہلے پا ک فوج کے 11 جوان بیلہ میں شہید ہوئے،کل 5 معصوم حجاموں کو شہید کیا گیا،کیا یہ ہماری روایت ہے؟کیا کوئی اس کی مذمت کر رہا ہے، اس کے خلاف دھرنا دے رہا ہے؟ یہ وہ سازش ہے جسے سب نے مل کر ناکام بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ قبل میرے چھوٹے بھائی کو زخمی کیا گیا، وہ آج بھی دہشت گردوں کےخلاف سرگرم ہے، ایف سی، بلوچستان پولیس، پاک افواج بے انتہا قربانیاں دے رہی ہیں، ایک طرف ریاست کے لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے، دوسری طرف الزام بھی میری ریاست پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید سراج رئیسانی کی شہادت بلوچستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائےگی، شہید سراج رئیسانی بلوچستان میں خراب حالات میں فرنٹ لائن پر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں