امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ
برطانوی اور برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 78.86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.65 فیصد کا اضافہ، 74.02 ڈالر فی بیرل پر فروخت
مربن خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ، 73.25 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا
امریکا کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے دائرہ کار میں غیر معمولی وسعت
امریکی حملوں کی تازہ لہر نے جنوبی اور مغربی ایران کے وسیع حصے کو لپیٹ میں لے لیا، ایرانی میڈیا
قشم، سرک، بندرعباس، جسک، بوشہر، آبادان اور خرمشہر سمیت کئی علاقے امریکی حملوں کا نشانہ بنے
ایران پر امریکی حملوں کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک، 4 افراد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق
