0

کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

کل بدھ 15 جولائی کو  سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا  جس کے  باعث  خانہ کعبہ کا سایہ ختم  ہوجائےگا۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق بدھ کے روز مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔

اس صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجائے گا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دےگا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سال میں دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں