0

**گوجرخان: گورنمنٹ ماڈل سکول جنڈ مہلو کا گراؤنڈ مبینہ قبضے کی زد میں، طلبہ کھیل کے بنیادی حق سے محروم۔

گورنمنٹ ماڈل سکول جنڈ مہلو کا گراؤنڈ مبینہ قبضے کی زد میں سینکڑوں طلبہ کھیل کے حق سے محروم

گوجرخان: () تحصیل گوجرخان کی یونین کونسل جنڈ مہلو میں واقع گورنمنٹ ماڈل سکول کے گراؤنڈ پر مبینہ قبضے کے باعث سینکڑوں طلبہ کھیلوں جسمانی سرگرمیوں اور صحت مند تعلیمی ماحول سے محروم ہونے لگے ہیں اہلِ علاقہ کے مطابق سکول کا گراؤنڈ عرصہ دراز سے چند بااثر افراد کے مبینہ قبضے میں ہےجس کے نتیجے میں طلبہ کو نہ صرف کھیل کے مواقع میسر نہیں بلکہ ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما بھی متاثر ہو رہی ہےاس حوالے سے سکول کی سرکاری اراضی پر مبینہ تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو باقاعدہ تحریری درخواست بھی جمع کرائی گئی ہےجس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سکول کی اراضی، جو بچوں کے کھیل کے میدان کے طور پر استعمال ہوتی ہے پر مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات اور چار دیواری کی جا رہی ہے۔ درخواست میں سرکاری ریکارڈ کے مطابق متعلقہ خسرہ نمبرز کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سکول کی زمین فوری واگزار کرائی جائے اور سرکاری اراضی کا تحفظ یقینی بنایا جائےمقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہونے کے باوجود تاحال گراؤنڈ واگزار کرانے کے لیے کوئی مؤثر عملی اقدام سامنے نہیں آ سکا، جس پر والدین، اساتذہ اور شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہےاہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، کمشنر راولپنڈی، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سکول کا گراؤنڈ مبینہ قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے، ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور طلبہ کو ان کا بنیادی حقِ کھیل اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائےشہریوں کا کہنا ہے کہ سکولوں کے کھیل کے میدان بچوں کی شخصیت سازی، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا ایسے تعلیمی اثاثوں کا تحفظ ریاست اور متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہےاہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ حکام درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سکول کی سرکاری اراضی واگزار کرائیں گے تاکہ طلبہ کو ان کا حقِ کھیل اور بہتر تعلیمی ماحول دوبارہ میسر آ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں