جنوب مشرقی ایرانی شہر میں واقع بمپور گیریژن پر امریکی حملے میں 388 ویں بریگیڈ کے 7 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،، ایرانی فوج کی تصدیق
امریکی حملے بزدلانہ،ان کا مناسب وقت پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایرانی فوج
امریکی افواج نے 13 میزائل داغے، جنہوں نے فوجی بیرکس کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا، حملوں میں مہمان خانہ، گارڈ پوسٹس اور رہائشی سہولتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ایرانی فوج
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ غیر فعال دفاعی اقدامات کی بدولت جانی نقصان کو محدود رکھا گیا، جبکہ حملوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا تھا۔ایرانی فوج
گزشتہ چند روز کے دوران جنوبی ایران پر امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کی تصدیق
حکومت سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے اور جاں بحق افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔فاطمہ مہاجرانی
