صدرٹرمپ اور نائب صدرکےدرمیان ایران جنگ پراختلافات سامنے آگئے،میڈیاپربحث شروع
امریکی نائب صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی تردیدکردی ،ٹرمپ نےکہاتھا امریکا ایران میں زمینی فوج اتارنےکاسوچ رہاہے
امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجے گا، اگر ایرانی عوام اپنے نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہو گا،جےڈی وینس
ایران کے ساتھ تنازع کا مستقل حل فوجی کارروائی نہیں بلکہ مذاکرات اور سفارتی معاہدہ ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
ایران سے مذاکرات کی مخالفت کرنے والوں کے پاس مسلسل اور غیر مؤثر بمباری کے سوا کوئی حقیقت پسندانہ منصوبہ نہیں۔ پوڈ کاسٹ انٹرویو میں جے ڈی وینس کااظہارخیال
ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ایک قلیل مدتی مقصد تھا، امریکا کی ترجیح آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا اور عالمی تیل و گیس کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانا ہے۔
