0

خطے کی مسلم ریاستوں سے تصادم کا ارادہ نہیں، اگر امریکی حملے جاری رہے تو جنگ نئے محاذوں تک پھیلے گی: ایرانی فوج

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکا نے حملے جاری رکھے تو جنگ کا دائرہ نئے محاذوں تک پھیل جائے گا۔

محمد اکرمینیا کا کہنا تھا کہ ایران نے ابھی اپنی تمام عسکری صلاحیتیں استعمال نہیں کیں، دشمن کی کارروائیاں جاری رہیں تو ایران کا جواب حالات کے مطابق اور دشمن کی توقعات سے بڑھ کر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا اپنے ہمسایہ ممالک یا خطے کی مسلم ریاستوں سے تصادم کا کوئی ارادہ نہیں، ایران ہمیشہ علاقائی تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں رہا ہے۔

محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کا اولین مقصد ملک کی سلامتی، قومی مفادات اور وقار کا تحفظ ہے، ایرانی مسلح افواج اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے سے باہر کے ممالک ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں