امریکا کو ایران سے جنگ اب تک 150 ارب ڈالرز، یعنی 416 کھرب 83 ارب روپے میں پڑ چکی ہے، سرکاری طور پر یہ رقم بہت کم یعنی تقریباً 30 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے۔
ایران سے جنگ میں امریکا کے 14 فوجی اور اسرائیل کے 26 باشندے ہلاک ہوئے ہیں، ایران کا جانی نقصان 1701 رہا جس میں میناب اسکول کی 157 کمسن طالبات بھی شامل ہیں، 26 ہزار 500 ایرانی زخمی ہوئے جبکہ امریکا کے زخمیوں کی تعداد 414 اور اسرائیل کے زخمیوں کی تعداد 7800 رہی۔
