0

ایران نے جوہری سینٹری فیوجز کو کوہِ کلنگ کی زیر زمین تنصیب میں منتقل کر دیا: اسرائیلی انٹیلیجنس کا دعویٰ

اسرائیلی انٹیلیجنس کا دعویٰ ہے کہ ایران نے گزشتہ سال یورینیم افزودگی کے ہزاروں سینٹری فیوجز ایک پہاڑ کے اندر گہری سرنگوں میں منتقل کر دیے ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا بتانا ہے کہ  امریکی اور اسرائیلی حکام کے مطابق یہ سینٹری فیوجز ’پک ایکس ماؤنٹین‘  یا ’کوہِ کلنگ‘ نامی مقام پر منتقل کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منتقلی گزشتہ سال جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے بعد کی گئی جس میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی تین بڑی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکا نے گزشتہ 10 دنوں میں ایران کے خلاف حملے تیز کردیے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ امریکا ’پک ایکس ماؤنٹین‘ کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے 13 جولائی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ مقام ایک بڑا اور مضبوط ہدف ہو سکتا ہے اور یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے کھل کر اس جگہ کا ذکر کیا۔

اخبار کے مطابق یہ مقام کئی برسوں سے امریکا اور اسرائیل کی زیرنگرانی ہے، ماہرین کے مطابق یہ زیرِ زمین کمپلیکس تقریباً 300 سے 450 فٹ گہرائی میں قائم ہے اور اس میں متعدد جوہری تنصیبات رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں