پاکستان کا مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش کااظہار
پاکستان کی جانب سے برادر ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
پاکستان حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب اور تجارتی جہازوں کو دھمکیوں کی مذمت کرتاہے،تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن اور عالمی تجارت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی
پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے۔
پاکستان نے تمام فریقوں کوضبط وتحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
افغان طالبان رجیم دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کررہی ہے، افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں۔طاہراندرابی
