0

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنیوالے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گے، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد ہوئی جہاں فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کےلیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکہا کہ  بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےکہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی۔

فوٹو: آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل  نےکہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے، یہ آپریشنز بھرپور عزم اور دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں