روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
جنگی طیارہ Su-57 کا پائلٹ حادثے سے قبل جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
طیارہ ماسکو کے دیہاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، وزارتِ دفاع نے اس حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگی طیارہ Su-57 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔
