مانچسٹرکے مقامی ہال میں سمائل ایڈ چیرٹی کے چیئرمین ابکوبکر سرور اور کونسلر شہباز سرور کی جانب سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں ایک شاندار گرینڈ اعشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اعشایئہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہُ علیہ و الیہ وسلم سے کیا گیا ۔۔۔
تقریب کی نقابت کے فرائض داور غزنوی نے خوبصورتی سے نبھائے۔۔۔
تقریب میں قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر ، لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر شوکت علی ، میئر اینڈ میئرس آف راچڈیل فیصل رانا، ارم فیصل ہائی شیرف آف گریٹر مانچسٹر مارک لُولِن ، چیئرمین ڈی ایم نیوز انگلش ڈاکٹر لیاقت ملک سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی اور پاکستان کے لیے ان کی شاندار خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیت کے ذریعے نہ صرف پاکستان کا پرچم عالمی سطح پر بلند کیا بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے فخر اور خوشی کا باعث بنے۔
اس موقع پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اُن کے اعزاز میں تقریب منقعد کرنے پر شمائل ایڈ کے چیئرمین ابوبکر سرور اور کونسلر شہباز سرور کا شکریہ ادا کیا اُن کا کہنا تھا کہ تیس جولائی سے گلاسگو میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کے لیے میں مکمل طور پر فِٹ ہوں اور آپکی دعاؤں سے پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیتنے پوری کوشش کروں گا ۔۔۔
شرکاء نے سمائل ایڈ چیرٹی اور منتظمین کو کامیاب اور پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے ارشد ندیم کے ساتھ اپنی محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
بے سوچے سمجھے جارحیت ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرے گی: ایرانی وزیر خارجہ
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر “قراقرم ون” کا افتتاح کردیا
بلاول! کشمیر کو کشمور نہ سمجھنا ، یہ میر پور ہے ، میر پور خاص نہیں: نواز شریف کا چیئرمین پیپلز پارٹی کو جواب
جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا: مریم
ٹانک میں فتنہ الخوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 12خوارج ہلاک، وطن کے 15 بہادر سپوت شہید