0

حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں، وہ وزیراعظم ہاؤس کے چھٹے فلور پر بیٹھا کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ حمزہ شہباز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملات کو بھی دیکھیں گے، وہ کارکنان کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف سوموار سے باقاعدہ اپنے دفتری معاملات دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ حمزہ شہباز وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں