نئی دہلی: بھارت میں طلبہ نے گودی میڈیا کی جھوٹ کی داستان اور پاکستانی ایجنٹ ہونے کے الزام کی حقیقت بتادی۔
دہلی کےجنتر منتر میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران 23 روز تک بھوک ہڑتال کرنے والی بھارتی طالبہ نیہا بورا کا کہنا تھا کہ کشمیر میں چھروں پر خاموش رہے تو وہ چھرے دلی کے کناٹ پیلس تک پہنچ گئے ہیں۔
نیہا بورا نے کہا کہ دہلی فسادات میں اور کشمیر میں لوگوں کو پاکستان کا ایجنٹ کہا گیا تو عوام نے مان لیا، آج جب اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے والے طلبہ کو پاکستانی ایجنٹ کہا گیا تو پتہ لگا کہ وہ پہلے والا بھی جھوٹ تھا۔
واضح رہے بھارت میں نوجوانوں کی تحریک مودی حکومت سے مطالبات منوانے میں کامیاب رہی اوروزیرتعلیم کو اپنے عہدےسےاستعفا دینا پڑا تاہم اس دوران بھارتی پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

