بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فحش خط منظر عام پر لانے والے صحافیوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب کے دوران جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرِ عام پر لانے والے صحافیوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایوارڈ کا اعلان وائٹ ہاؤس رپورٹروں کے سالانہ ڈنر میں ہوا جس میں صدر ٹرمپ خود بھی موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنر کے دوران صدر ٹرمپ صحافیوں پر طنزیہ جملے اچھالتے رہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی 50 ویں سالگرہ پر اس کے نام ایک فحش خط لکھا تھا۔
