0

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان ،قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے، بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی ۔پاکستانی اسکواڈ  میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب اور عثمان خان کو شامل کیا گیا ہے، آل راؤنڈ ڈیپارٹمنٹ میں محمد نواز اور شاداب خان ٹیم کا حصہ ہوں گے، جبکہ نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو بھی موقع دیا گیا ہے۔فاسٹ باؤلنگ اٹیک میں وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان مرزا، فہیم اشرف جبکہ اسپنگ اٹیک میں ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔ تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، میچز 29 اور 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں