آزادکشمیرکےالیکشن کےحوالےسے کچھ اپ ڈیٹ پرایک نظر۔۔۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے، جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔آج میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے۔کہیں ووٹنگ جاری، کہیں ووٹرز نہ پہنچ سکےآزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں اگہار کالونی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 38 پر پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 36 اور 37 پر ووٹرز نہ آنے کے باعث پولنگ کا آغاز نہیں ہو سکا۔دوسری جانب ضلع بھمبر کے حلقہ ایل اے 7 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری طارق فاروق نے پولنگ اسٹیشن نمبر 161 میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ میرپور کے عوام کے لیے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں تو گھروں سے نکلیں اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن سیل کے انچارج سردار عبدالشکور نے دعویٰ کیا کہ ایل اے 5 برنالہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 119، 120 اور 121 پر ہنگامہ آرائی ہوئی، ہے جس کے باعث پولنگ متاثر ہوئی۔ ان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آمد کے بعد پولنگ دوبارہ شروع ہوئی تاہم عمل سست روی کا شکار رہا۔
دوسری جانب آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے ترجمان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کالعدم کمیٹی کے لانگ مارچ کی کال مسترد کرتے ہوئے انتشار کے بجائے حقِ رائے دہی کے استعمال کو ترجیح دی اور صبح 8 بجے سے ہی ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔
طائف ایئر بیس پر حوثیوں کا حملہ، اطالوی جنگی طیارہ نشانہ بن گیا
بیرونِ ملک اسرائیلیوں کی ووٹنگ کا معاملہ متنازع، لیکوڈ نے ’فلائی اینڈ ووٹ‘ مہم روکنے کا مطالبہ کر دیا
ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارتی خواتین ٹیم نے بھی گزشتہ سال کی روایت دہرا دی
انعام بٹ پر عائد پابندی کا خاتمہ، ایشین گیمز میں شرکت کی راہ کھل گئی
اسلام آباد معاہدہ بحال کرنے کی ایرانی اپیل، سفارتی رابطوں میں تیزی آ گئی
ٹرمپ کا روس اور ایران کے خلاف بڑا اقدام، نئی پابندیوں کے قانون کی منظوری
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن، 11 خوارج ہلاک
عبادت گاہ پر حملہ ناقابلِ برداشت، اقوام متحدہ کا کوہاٹ دھماکے پر دوٹوک مؤقف
مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف، پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان کا بڑا فیصلہ!