آزادکشمیرکےالیکشن کےحوالےسے کچھ اپ ڈیٹ پرایک نظر۔۔۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے، جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔آج میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے۔کہیں ووٹنگ جاری، کہیں ووٹرز نہ پہنچ سکےآزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں اگہار کالونی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 38 پر پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 36 اور 37 پر ووٹرز نہ آنے کے باعث پولنگ کا آغاز نہیں ہو سکا۔دوسری جانب ضلع بھمبر کے حلقہ ایل اے 7 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری طارق فاروق نے پولنگ اسٹیشن نمبر 161 میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ میرپور کے عوام کے لیے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں تو گھروں سے نکلیں اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن سیل کے انچارج سردار عبدالشکور نے دعویٰ کیا کہ ایل اے 5 برنالہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 119، 120 اور 121 پر ہنگامہ آرائی ہوئی، ہے جس کے باعث پولنگ متاثر ہوئی۔ ان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آمد کے بعد پولنگ دوبارہ شروع ہوئی تاہم عمل سست روی کا شکار رہا۔
دوسری جانب آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے ترجمان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کالعدم کمیٹی کے لانگ مارچ کی کال مسترد کرتے ہوئے انتشار کے بجائے حقِ رائے دہی کے استعمال کو ترجیح دی اور صبح 8 بجے سے ہی ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی!
پاکستانی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وایئر‘ آسکرز 2027 کے لیے کوالیفائی کرگئی!
ایشین گیمز میں پاکستان کی شاندار واپسی، والی بال اور ہاکی میں دو برانز میڈلز!
فرانس میں طلبہ کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری، ہزاروں افراد گرفتار!
مسعود پزشکیان کا دوٹوک مؤقف، سفارت کاری جاری رہے گی مگر خودمختاری مقدم!
کیمپ ڈیوڈ میں ٹرمپ انتظامیہ کا خفیہ اجلاس، ایران اور یمن پر اہم غور!
امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی طاقت بھیجنے کا فیصلہ!
ایران جنگ کے مستقبل پر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، نومبر کے بعد اہم پیش رفت متوقع !
اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، ’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں‘!
بیڈیاں سیکٹر میں دو پاکستانی شہری شہید، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج!