پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر الیکشن میں سنگین دھاندلیوں کے الزامات، نتائج روکنے کا مطالبہ کر دیا
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں گزشتہ روز ہونے والے الیکشن پرپاکستان پیپلز پارٹی کو شدید تحفظات
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نئیر بخاری اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل وفد مظفر آباد میں چیف الیکشن کمشنر کے پاس پہنچ گیا
پیپلزپارٹی کےوفد نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کر کے آر او کی انکوائری رپورٹ تک نتائج روکنے کا مطالبہ کر دیا
الیکشن میں پی پی کے پاس اکثریت موجود تھی، ہم 7 سیٹوں پر آگے ہیں، کوٹلی میں پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی سے نتائج متاثر ہوئے۔نئیربخاری کاموقف
ایک حلقے میں پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، جس کی شکایت تحریری شکل میں الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے۔
