مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور بڑھتے ہوئے عسکری تناؤ کے پیش نظر بین الاقوامی برادری اور خلیجی ممالک کی جانب سے کشیدگی میں کمی لانے کی کوششیں تیز
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
فریقین گزشتہ ماہ طے پانے والے مفاہمت نامے کے تحت اپنے معاہدوں اور وعدوں کی پاسداری کریں۔پاکستان کی اپیل
پاکستان کو خلیجی خطے اور خصوصاً سعودی عرب کو اس کشیدگی میں گھسیٹنے کی کوششوں پر شدید تشویش ہے،عاصم افتخار
پاکستانی مندوب کی جانب سے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں اور بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی پر حملوں کی مذمت
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتاہے، عاصم افتخار
