0

ایران نے مصر کی بندرگاہ پر 2 جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کو اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا

ایران کے وزیرخارجہ نے مصر کی بندرگاہ پر 2 جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنائے جانے کو اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی حکومت مصر کو اپنا دوست اور خطے میں اہم شراکت دار سمجھتی ہے اور اس کی سکیورٹی ہماری انتہائی ترجیحات میں سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب کو اسرائیل کی ایسی سازشوں اور فالس فلیگ آپریشنز سے خبردار رہنا چاہیےجو خطے کے امن کو ثبوتاژ کرنے کیلئے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ خطرہ واضح اور مشترکہ ہے جو کہ مسلمانوں کے اتحاد کو لاحق ہے۔

دوسری جانب مصر نے بندرگاہ حملے کا الزام ایران پر عائد کرنے کی خبر مسترد کر دی ۔مصری وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ  بندرگاہ حملے سے متعلق میڈیا رپورٹ بے بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ مصر کی بندر گاہ دامی اطاح پر ڈرون حملہ ہوا جس میں 2 جہازوں میں آگ لگ گئی تھی ۔

برطانوی بحری سکیورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں ایک امریکی گیس اسٹوریج ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں