0

سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتا پالتو کتا مل گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتہ ہونے والا پالتو کتا بلآخر مل گیا۔

 وسیم اکرم نے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 سے لاپتہ ہونے والے اپنے پالتو کتے کی تلاش کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی تھی جس کیلئے انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

فوٹو سوشل میڈیا

انہوں نے اپنی اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ پالتو کتے کا نام Duke ہے، اس کا رنگ کالا اور کم عمر کتا ہے۔

تاہم سابق کرکٹر کا پالتو کتا Duke اب مل گیا ہے جس کے بارے میں وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا۔

ویڈیو میں سابق کپتان نے پالتو کتے کو ڈھونڈنے والے تمام افراد اور  پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے پالتو کتے کے تصاویر شیئر کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں