غزہ امن منصوبے کے تحت حماس کی غیر مسلح ہونے پر آمادگی کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج کےغزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے ، 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
وسطی غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ اور صابرہ محلے پر اسرائیلی حملوں میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
دیر البلح میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب ایک عمارت پر حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی،بے گھر فلسطینیوں کے متعدد خیمے متاثر،
خان یونس کے مشرقی علاقوں پر اسرائیلی توپ خانے سے گولہ باری، شمالی غزہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور قابضین کے حملےجاری
المغیر گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے فائرنگ کر کے 10 سالہ فلسطینی بچے کو زخمی کر دیا،
