الفاظ کے جادوگر پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں ڈنکا بجا دیا ہے! 21ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی مائنڈ ماسٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ساتویں بار عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر کے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی! 11 ممالک کے 183 کھلاڑیوں کے ہوش اڑاتے ہوئے پاکستان نے سب سے زیادہ ٹرافیاں سمیٹ کر اپنی غیر متنازع بادشاہت ثابت کر دی۔ جہاں انفرادی مقابلے میں آسٹریلیا کے دینتھ فرنینڈو عالمی چیمپئن بنے، وہیں پاکستان کے 3 مائنڈ بلوسٹرز ٹاپ 10 میں چھائے رہے۔ انڈر 16 میں احمد سلمان اور انڈر 14 میں احد صولت فاطمی نے عالمی ٹائٹل جیت کر سبز ہلالی پرچم لہرایا، جبکہ انڈر 12 میں مصطفیٰ فرحان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اڑائی۔ اور سب سے کمال کی بات، ہماری ٹیم کے سب سے ننھے سپر اسٹار تیمور وسیم نے تو میلہ ہی لوٹ لیا! گزشتہ سال انڈر 8 کا ٹائٹل جیتنے والے اس ننھے جینئس نے اس بار انڈر 10 کیٹیگری کا عالمی ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا ہے!
ادھر فٹبال کی دنیا میں کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی افواہوں نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا! سوشل میڈیا پر یہ افواہ جنگل کی آگ کی طرح پھیلی کہ رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال کے شہر فنشال میں خفیہ شادی رچا رہے ہیں۔ اگرچہ رونالڈو کی فیملی چیختی رہی کہ بھئی یہ خبر جھوٹی ہے، لیکن مداحوں کا جنون کہاں ماننے والا تھا! سیکڑوں دیوانے کیمرے اور موبائل فونز لیے تاریخی سی کیتھیڈرل کے باہر ڈیرے ڈال کر بیٹھ گئے۔ گھنٹوں کے طویل انتظار اور سسپنس کے بعد جب دلہن کی انٹری ہوئی تو سب کے ہوش اڑ گئے، کیونکہ وہ جارجینا نہیں بلکہ کوئی اور ہی خاتون ‘نکول’ تھیں جو اپنے دولہے ‘فابیوں’ سے شادی کرنے پہنچی تھیں! مداحوں اور صحافیوں کے اس بے پناہ ہجوم کی وجہ سے بیچاری اصلی دلہن کو اپنی ہی شادی کے لیے چرچ میں گھسنے میں سخت جدوجہد کرنا پڑی!
اور آخر میں فٹبال کے میدانوں سے ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش خبر، جس نے ارجنٹائن کے لیجنڈری اسٹار لیونل میسی اور ان کے کروڑوں مداحوں کو غم سے نڈھال کر دیا ہے۔ لیونل میسی کے والد ہورے میسی 68 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ وہ جمعے کو ارجنٹائن کے شہر روساریو کے ایک اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ میسی، جو حال ہی میں اپنے والد کی دیکھ بھال کے لیے ان کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد اپنے کلب انٹر میامی واپس لوٹے تھے،
