0

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے تقریبات جاری

پاکستان کا 79 واں یوم آزادی، ملک بھر اور آزاد کشمیر میں بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

قوم کی جانب سے ملکی ترقی خوشحالی تحفظ اور استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کے عہد کی تجدید

جشن آزادی کے دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی

توپوں کی سلامی کے بعد مسلح افواج کے جوانوں کے فلک شگاف نعرہ تکبیر سے فضا گونج اٹھی

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر نہال ہاشمی کی حاضری و فاتحہ خوانی

ملک بھر کے ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور سرکاری و نجی اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں