0

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ روانہ، ابراہم لنکن کی جگہ لے گا

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو گیا

جہاز گزشتہ ہفتے ویتنام کے شہر دا نانگ سے روانہ ہوا اور آبنائے ملاکا تک پہنچ چکا ہے، امریکی عہدیدار

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن کا رخ بحرِ ہند کی جانب ہے، امریکی بحریہ کی تصدیق

امریکی جہاز ابراہم لنکن پر سپلائی، خوراک اور اہلکاروں کے ذہنی مسائل کی تشویشناک رپورٹس سامنے آ گئیں

تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز مسلسل 250 سے 260 دنوں سے ابراہم لنکن پر تعینات ہیں، امریکی میڈیا

امریکی سینٹرل کمانڈ کا وضاحتی بیان، ابراہم لنکن پر خراب حالات سے متعلق تمام رپورٹس کو یکسر مسترد کر دیا

طویل عرصہ سمندر میں گزارنے کے باوجود جہاز پر تعینات امریکی اہلکار مکمل طور پر پُرعزم ہیں، سینٹکام

تین اگست کو جہاز سے سمندر میں گرنے والے ایک اہلکار کو ریسکیو کر کے بحفاظت نکال لیا گیا تھا، امریکی سینٹرل کمانڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں