نام نہاد آپریشن سندور پر مبنی بھارتی دستاویزی فلم کا جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا
معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق فوجی پراوین ساہنی نے بھارتی فلم کی قلعی کھول دی
بھارت کی جانب سے بنائی گئی جنگی فلمیں حقیقت سے کوسوں دور اور انتہائی یکطرفہ ہوتی ہیں، پراوین ساہنی
جو شخص پاک بھارت جنگوں کی تاریخ سمجھتا ہے وہ ان فلموں کی خامیوں سے بخوبی واقف ہے، بھارتی تجزیہ کار
ان پراپیگنڈا فلموں کا واحد مقصد جھوٹ کا سہارا لے کر بھارتی فوج کو پاکستانی فوج پر برتر دکھانا ہے
فلموں کے ذریعے بھارت میں انتہا پسندانہ قوم پرستی اور ہائپر نیشنل ازم کو فروغ دیا جاتا ہے
عوام کو باور کرایا جاتا ہے کہ بھارتی فوج احتساب سے بالاتر ہے اور اس پر سوال اٹھانا توہین ہے، پراوین ساہنی
آئی ایس پی آر نے بھی نام نہاد آپریشن سندور پر بھارتی ڈاکومنٹری کو حقائق مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا
بھارت معرکہ حق میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے اور شرمناک پراپیگنڈے کا سہارا لے رہا ہے
