0

نوجوانوں کو ایپس کا عادی بنانے کا الزام، 29 امریکی ریاستیں میٹا کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا آغاز

کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں میٹا کے خلاف اس تاریخی مقدمے کی سماعت 6 سے 8 ہفتوں تک جاری رہے گی

عدالت میں مارک زکربرگ، انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری اور کمپنی کے سابق ملازم کے بیانات بھی سنے جائیں گے

کیلیفورنیا، کولوراڈو، نیو جرسی اور کینٹکی کے اٹارنی جنرلز 29 مدعی ریاستوں کے وکلاء کی قیادت کر رہے ہیں

میٹا پر 13 سال سے کم عمر بچوں کا ڈیٹا والدین کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر اکٹھا کرنے کا سنگین الزام

کمپنی نے محض اپنے مالی منافع کی خاطر ایپس کے نقصان دہ فیچرز کا استعمال روکنے سے انکار کیا، چارج شیٹ

میٹا کی ایپس کا ڈیزائن نوجوانوں میں شدید لت اور ذہنی صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے، امریکی ریاستوں کا مؤقف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں